82

راکھی ساونت کے شوہر پہلی بار کس بھارتی شو میں سامنے آئیں گے؟

راکھی ساونت کے شوہر پہلی بار کس بھارتی شو میں سامنے آئیں گے؟

(ڈیلی طالِب)

معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش نے بگ باس 15 میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ راکھی کے شوہر پہلی بار عوام کے سامنے آئیں گے، اس حوالے سے ان سے بات کی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ سلمان خان اور بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹس میری شرکت کی امید کررہے تھے لیکن میں اپنے بزنس کی وجہ سے نہیں آسکا۔

رتیش نے بھارتی میڈیا کو تصدیق کی اور بتایا کہ اس بار وہ راکھی کے ہمراہ بگ باس 15 میں ضرور دکھائی دیں گے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کے شوہر کی جانب سے فی الحال اپنی تصویر شیئر کرنے سے انکار کردیا گیا ہے اور کہا ہے کہ آپ مجھے شو میں خود دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت نے 2019 میں میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر عروسی لباس میں تصویر بھی پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے رتیش کا ہاتھ تھام رکھا تھا لیکن رتیش تصویر میں دکھائی نہیں دے رہے تھے۔

بعدازاں اداکارہ نے بگ باس 14 پر رتیش کا تذکرہ کیا جس نے عوام کی توجہ اس جانب مرکوز کروائی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں