’اپنا وجود کھو بیٹھا‘ : والدہ کے انتقال پر اکشے کمار جذباتی.
(ڈیلی طالِب)
ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ آرونہ بھاٹیہ دار فانی سے کوچ کرگئی۔
اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں لکھا ’ماں میرا سب کچھ تھی، آج ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں اپنا وجود کھو بیٹھا، والدہ آج دنیا چھوڑ کر دوسری دنیا چلی گئیں جہاں وہ والد سے ملیں گی‘۔
اکشے کمار برطانیہ میں اپنی نئی فلم کی شوٹںگ میں مصروف تھے، والدہ کی طبعیت کا سُن کر وہ تمام مصروفیات ترک کر کے ممبئی پہنچ گئے تھے۔
یاد رہے کہ اکشے کمار اپنی والدہ سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے، وہ اپنی مصروفیات میں سے لازمی وقت نکال کر والدہ سے ملاقات کرتے اور اُن کے ساتھ وقت گزارتے تھے، گزشتہ برس ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اکشے کمار والدہ کو اُن کی پسندیدہ جگہ سنگاپور لے کر گئے تھے۔
ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ آرونہ بھاٹیہ کے انتقال کا سبب کیا بنا البتہ اہل خانہ نے صرف یہ بتایا کہ وہ گزشتہ کئی روز سے شدید علیل تھیں اور عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے تکالیف کا شکار بھی تھیں۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib