154

وزیراعظم آفس نے رمیز راجہ کو فون کر کے چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کی اطلاع دی۔

اسلام آباد (ڈیلی طالب نیوز )وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تقرری کی منظوری دے دی ہے۔جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس نے رمیز راجہ کو فون کر کے چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کی اطلاع دی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی نامزد کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی بننا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، مجھے عوام کی سپورٹ اور دعاو¿ں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے میرے پاس کئی منصوبے ہیں ، بورڈ آف گورنرز سے منتخب ہوکر پریس کانفرنس کروں گا۔رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاو¿س سے چیئرمین پی سی بی بنانے کا بتایا گیا ہے، ابھی نہیں بتا سکتا کہ گورننگ بورڈ میں وزیر اعظم کا دوسرا رکن کون ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں