8

عمران خان کوکس نے منع کیا تھا کہ میتوں کے پاس جاؤگے تو اقتدار ختم ہوجائے گا : مریم نواز کا انکشاف

اہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو پنکی پیرنی نے منع کیا تھا کہ میتوں کے پاس جاؤ گے تو تمہارا اقتدار ختم ہوجائے گا اسی لیے کوئٹہ ہزارہ برادری کے پاس نہیں گیا۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی لیکن نوازشریف نے لندن میں بیٹھ کر عمران خان کی حکومت ختم کردیا۔ عمران خان سیاست کا سب سے بڑا نوسر باز ہے آج سے اس کا نام توشہ خانہ خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی لاکھ سازشوں کے باوجود شہباز شریف وزیر اعظم اور حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ ہیں۔ تم زخم چاٹتے رہو۔ نوازشریف کاکیامقابلہ کروگےتمہاری توشہبازشریف سےٹانگیں کانپتی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ اقتدار بچانے کے لیے آخری وقت تک منتیں کرتا رہا ۔ کبھی اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پکڑتا تھا اور کبھی زرداری کی منتیں کرتا رہا۔ ن لیگ انتخابات سے نہیں ڈرتی ۔ انتخابات سے وہ ڈرتے ہیں جو اپنی حکومت میں ضمنی انتخاب ہار جائے۔

انہوں نے کہا کہ کہاں 12بجے اٹھنے والا عمران،کہاں صبح 5 بجے کام کرنے والا شہباز، کہاں چینی120 روپے کرنے والا عمران،کہاں70 پرلانے والا شہباز،کہاں عمرے کا ٹکٹ اپنی جیب سے دینےوالاشہباز،کہاں پنکی پیرنی کی بیٹی کی حکومتی خرچے پر سعودی عرب میں شادی کرنے والا عمران۔شہبازکا عمران سے کیا مقابلہ؟

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں