اسلام آباد ( ڈیلی طالَب نیوز ) سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لینے کے کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا از خود نوٹس واپس لے لیا، ساتھ ہی از خود نوٹس کے پیرامیٹرز طے کر دیے ، ، عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا کہ از خود نوٹس صرف چیف جسٹس لے سکتے ہیں یا ان کی اجازت سے لیا جا سکتا ہے ۔
قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر سربراہی پانچ رکنی بینچ نے فیصلے میں کہا کہ از خود نوٹس وہی بینچ سنیں گے جن کے پاس کیس زیر التوا ہیں ، آئندہ کوئی بھی بینچ از خود نوٹس لینے کی فائل چیف جسٹس کو بھیجے گا ، کوئی بینچ از خود کسی کو طلب کر سکتا ہے نہ رپورٹ منگوا سکتا ہے ، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس قاضی امین ، جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل لارجر بینچ نے کی ۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib