26

ترک صدر کا افغان وزیر خارجہ سے مصافحہ، طالبان نے تصویر شیئر کردی

(ڈیلی طالِب)

ترک صدر کا افغان وزیر خارجہ سے مصافحہ، طالبان نے تصویر شیئر کردی

ترک صدر رجب طیب اردوان نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی۔

ترکی کے شہر انطالیہ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے تحت کانفرنس ہو رہی ہے جس میں افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سمیت دیگر شریک ہیں۔

اس کانفرنس میں دنیا بھر سے وفود شریک ہیں اور یہ کانفرنس 11 سے 13 مارچ تک انطالیہ میں ہوگی۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی اور اس دوران انہوں نے افغان وفد سے بھی مصافحہ کیا۔

طالبان کے نائب ترجمان احمد اللہ واثق نے ترک صدر کی افغان وزیر خارجہ سے مصافحے کی تصویر پوسٹ کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں