25

یوکرین کا اہم روسی میجر جنرل کو مارنے کا دعویٰ

(ڈیلی طالِب)

یوکرین کا اہم روسی میجر جنرل کو مارنے کا دعویٰ

یوکرین نے روس کے اہم میجر جنرل اینڈرے کولیسنی کوف کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرین کے عالمی افیئرز کی وزارت کے مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فوج نے ایک کارروائی میں روس کی مشرقی ملٹری ڈسٹرکٹ کے کمانڈر میجر جنرل اینڈرے کولیسنی کوف کو قتل کردیا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹیلی گرام پوسٹ میں اس خبر کو خوشخبری قرار دیا تاہم اب تک آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ روس کے حملے کے بعد سے یوکرین نے روسی افواج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم روس نے اس کی تردید کی ہے۔

یوکرینی میڈیا کی جانب سے روس افواج کے کئی اہم افسران کے مارے جانے کی تصدیق آزاد ذرائع سے نہیں ہوسکی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں