68

عالمی برادری افغانستان میں خواتین کی تعلیم کا دفاع کرے، ملالہ یوسفزئی

عالمی برادری افغانستان میں خواتین کی تعلیم کا دفاع کرے، ملالہ یوسفزئی

(ڈیلی طالِب)

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری افغانستان میں خواتین کی تعلیم کا دفاع کرے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈلائن میں لڑکیوں کی تعلیم پر اجلاس سے ملالہ یوسفزئی نے ویڈيو لنک پر خطاب کیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری افغانستان میں خواتین کی تعلیم کا دفاع کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق میں سب سے اہم ان کی تعلیم کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے۔

ملالہ کا کہنا تھاکہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انسانی وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا، اب وقت ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے عزم پر قائم رہا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں