کراچی میں آج سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعدادو شمار جاری
(ڈیلی طالِب)
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ گلشن معمار میں4.1،کیماڑی 1.5، ڈی ایچ اے فیز 2 2.8، پی اے ایف فیصل بیس 2 اور جناح ٹرمینل پر 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ سب سے کم بارش یونیورسٹی روڈ پر 0.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
مزید بارش کا امکان
دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے شمال مشرق اور مشرقی علاقوں میں تھنڈر سیلز موجود ہیں، بحریہ ٹاؤن،گڈاپ، ملیر اور آس پاس کے علاقوں میں مزید بارش ہو سکتی ہے اور شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib