ماہرین نے مردوں کے پیروں کے سائز اوران کے بے وفا ہونے کے درمیان دلچسپ تعلق کا انکشاف کر دیا
(ڈیلی طالِب)
نیویارک ماہرین نے نئی تحقیق کے نتائج میں مردوں کے پیروں کے سائز اوران کے بے وفا ہونے کے درمیان دلچسپ تعلق کا انکشاف کر دیا ہے۔ دی سن کے مطابق ڈیٹنگ ویب سائٹ Illicit Encounters کی طرف سے کرائے گئے اس تحقیقاتی سروے کے نتائج میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جن مرد کے پاﺅں جتنے بڑے ہوں، اس کے بے وفا ہونے کا امکان بھی اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔
ماہرین نے اس تحقیقاتی سروے میں ویب سائٹ پر موجود 2ہزار مردوں سے ان کے پاﺅں کا سائز پوچھا اور ان کے اپنے شریک حیات سے بے وفا ہونے کے متعلق سوالات کیے۔ نتائج میں انہوں نے بتایا کہ جن مردوں کے پیروں کا سائز 10سے 13تک ہو، وہ سب سے زیادہ بے وفا ہوتے ہیں۔ جس کا سائز 11ہو، اس کے اپنی شریک حیات سے بے وفائی کرنے کا امکان 29فیصد، جس کا سائز 10ہو، اس کا 25فیصد، جس کا سائز 12ہو اس کا 22فیصد اور جس کے پاﺅں کا سائز 13یا اس سے زائد ہو اس کا اپنی بیوی سے بے وفائی کرنے کا امکان 21فیصد ہوتا ہے۔
ویب سائٹ کی ترجمان جیسیکا لیونی کا کہنا تھا کہ ”جن مردوں کے پیروں کا سائز بڑا ہوتا ہے، ان کا قد بھی بڑا ہوتا ہے لہٰذا ممکنہ طور پروہ زیادہ توجہ حاصل کرتے ہیں اور خواتین ان میں زیادہ دلچسپی لیتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے بے وفا ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔“
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib