97

مقررہ وقت میں جواب نہ جمع کرانے پر فواد اور سواتی کیخلاف کارروائی ہوگی، الیکشن کمیشن.

مقررہ وقت میں جواب نہ جمع کرانے پر فواد اور سواتی کیخلاف کارروائی ہوگی، الیکشن کمیشن

(ڈیلی طالِب)

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس کا جواب جمع کرانے کیلئے فواد چوہدری اوراعظم سواتی کو مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقررہ وقت میں جواب نہ جمع کرانے پر کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کے نوٹس پر جواب جمع کروانے کے لیے ایک ماہ کا وقت مانگ تھا جس پرالیکشن کمیشن نے انہیں جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دونوں وفاقی وزراء کو تین ہفتوں تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہےکہ مقررہ وقت میں جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں وفاقی وزراء کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی جب کہ الزامات کے ثبوت فراہم نہ کرنے کی صورت میں وفاقی وزراء کے خلاف توہین کمیشن کی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر پیسے لینے کا الزام عائد کیا تھا اور فواد چوہدری نے چیف الیکشن پر نوازشریف سے رابطے کا الزام عائد کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں