انگریزی بھی آتی ہو اور گھر داری بھی ۔۔ اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بہو کی تلاش کیلئے انوکھا اشتہار دے ڈالا
(ڈیلی طالِب)
بیٹے کی شادی کے لئے والدین اچھی اور نیک بہو ڈھونڈھتے ہیں تاکہ زندگی بھر بیٹا بھی بخوشی اور کامیابی کی زندگی گزارے اور گھر والے بھی مطمئن رہیں، اس کے لئے والدین گرم جوشی سے ڈھیروں رشتے دیکھتے ہیں تاکہ گھر بھرا رہے۔ بالکل اسی طرح معروف اسکالر ڈاکٹر زاکر نائیک بھی اپنے بیٹے فارق کے لئے لڑکی ڈھونڈھ رہے ہیں جس کے لئے تو انہوں نے باقاعدہ اشتہار دے ڈالا ہے۔
انہوں نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر رشتے کا اشتہار ڈالتے ہوئے بہو کے متعلق کئی شرائط بھی لکھ ڈالی ہیں۔ اس اشتہار کے مطابق:
” لڑکی پڑھی لکھی سمجدار ہو، انگریزی لازمی بولنی آنی چاہیئے، ملائیشیاء میں رہنے کے لئے تیار ہو، یہاں کا طور طریقہ بھی جانتی ہو، اسلامیات کے کسی بھی شعبے میں بیچلرز یا ماسٹرز کیا ہوا ہو، گھر داری بھی جانتی ہو، گھر والوں کے ساتھ حسنِ سلوک کے ساتھ رہے، والدین کی بڑوں کی عزت کرے، اسلامی طور طریقوں کی پابند ہو، شریعت کی پیروی کرے، شوہر کی مدد کرے، دینی اور تبلیغی کاموں میں گھر والوں کا اور شوہر کا ساتھ دے، عربی اور فارسی زبان بی سمجھے، قرآن کی حافظہ ہو، ترجمہ و تفسیر کو سمجھتی ہو، اچھے کردار والی مسلم لڑکی ہو، قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلامی اصولوں پر چلتی ہو اور فرائض کی پابند ہو، حرام چیزوں سے دور رہنے والی ہو، لڑکی ایسی ہو جو عیش کے بغیر سادہ زندگی گزارنے کی خواہش مند ہو، انشاءاللہ میرا بیٹا اور اس کی بیوی ایک پرسکون زندگی گزاریں گے، انگریزی زبان میں اسلامی اسکالرز کے بیانات سن رکھے ہوں۔۔ ”
بیٹے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ: ” بیٹے فارق کی عمر 27 سال ہے اور اس کا قد 5 فٹ 7 انچ ہے، فارق نے سعودی عرب کی امام محمد بن سعود یونیورسٹی سے شریعہ میں بیچلر ڈگری حاصل کی ہے۔ ”
پوسٹ میں ذاکر نائیک نے اپنے بیٹے اور اہلیہ سمیت بیٹی کی تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib