77

ہماری پسند کی شادی ہوئی، مگر پھر بھی بیوی شک کرتی ہے ۔

ہماری پسند کی شادی ہوئی، مگر پھر بھی بیوی شک کرتی ہے ۔۔ جانیے محمد زبیر اور ان کی فیملی سے متعلق چند دلچسپ معلومات

(ڈیلی طالِب)
پاکستانی سیاست دانوں کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو کہ پاکستانی میڈیا میں منفی اور مثبت دونوں طور پر دکھائی دیتی ہیں۔ کئی بار یہ سیاست دان لڑائی جھگڑوں، بحث و مباحثہ میں بھی دیھائی دیے ہیں۔

23 مارچ 1956 کو کراچی میں پیدا ہونے والے محمد زبیر ایک ملٹری گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں کیونک والد آرمی میں تھے۔ محمد زبیر کے والد غلام عمر تھے، جو کہ جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ محمد زبیر نے بھی بھائی اسد عمر کی طرح انسٹیٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ماسٹرز کیا تھا جبکہ کئی اعلیٰ عہدوں پر بھی فائر رہ چکے ہیں۔

محمد زبیر سیاست میں آنے سے پہلے امریکہ میں بھی ملازمت کر چکے ہیں جبکہ وہ آئی بی اے 26 سال تک بطور چیف فائنانس آفیسر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ جبکہ سیاست میں آنے کے بعد محمد زبیر پرائوٹائزیشن کمیشن کے چئیر مین اوراسٹیٹ منسٹر کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

محمد زبیر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میں بطور گونر سندھ بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ محمد زبیر کے 6 بھائی ہیں جن میں سے ایک طارق عمر کا گزشتہ سال انتقال ہو گیا تھا۔ محمد زبیر اپنے بھائیوں سے متعلق بتاتے ہیں کہ پہلے ایک بھائی آئی بی اے گیا پھر میں اور اسد گئے تھے۔ ہم تینوں بھائی امریکین کمپنیوں میں ملازمت کر رہے تھے۔

محمد زبیر کی اہلیہ نجمہ کہتی ہیں کہ ہماری 41 سال پہے شادی ہوئی تھی، اور ہم نے پسند کی شادی کی تھی۔ زبیر ہمارے پڑوس میں رہتے تھے، تب ان سے ملاقات ہوئی تھی۔ اہلیہ کا کہنا تھا کہ زبیر کو امی ابو کو منانے میں کافی وقت لگا تھا۔ انہوں نے مجھے فون کیا تھا مگر پھر 6 ماہ تک غائب ہو گئے تھے۔

جس پر محمد زبیر کہتے ہیں کہ اس وقت موبائل فون نہیں تھے، جس کی وجہ سے نمبر ڈھونڈنے کافی وقت لگتا تھا۔ محمد زبیر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میری اہلیہ مجھ پر شک کرتی ہیں، لیکن انہیں نہیں کرنا چاہیے۔ لیکن اہلیہ کہتی ہیں کہ مجھے شک بھی ہوا اور یقین بھی۔ اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ زبیر کی بحث کی عادت سے تگ ہوں مگر مجھے زبیر سے پیار ہے۔

محمد زبیر کی اپنے پوتے، پوتیوں اور نواسے نواسیوں سے بے حد لگاؤ رکھتے ہیں۔ وہ اکثر گھر کے بچوں کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہوتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں