جب شادی ہوئی تو صرف 18 سال کی تھی ۔۔ جانیے کینسر سے لڑنے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کی زندگی کی کہانی جو بہت کم لوگ جانتے ہیں
(ڈیلی طالِب)
معروف سیاستدان یاسمین راشد جنہوں نے کینسر جیسے خطرناک مرض کو شکست دی، اہم ترین شخصیات میں ان شمار ہوتا ہے۔ یاسمین راشد پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں اور اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دیتی ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں دکھائی دیں جس میں انہوں نے اپنے زندگی کے سفر سے متعلق ڈھیر ساری باتیں کیں۔
یاسمین راشد نے کورونا کے دنوں میں بھی بہت سے لوگوں کی جانوں کو محفوظ رکھا۔
آیئے جانتے ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد سے متعلق چند اہم باتیں۔
پنجاب سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ میں نے 1966 میں کیمبرج سے تعلیم مکمل کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس زمانے میں بھی الیکشن کا نظام چل رہا ہوتا تھا تو وہاں میں ادب کے شعبے میں نائب کپتان مقرر کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ میں لاہور کالج آئی اور مجھے کھیلوں کا بہت شوق تھا۔ ڈاکٹر یاسمین نے بتایا کہ میں نے پہلی بار انٹرمیڈیٹ سائنس میں اسپورٹس کے صدر کے لیے میں منتخب ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ٹیبل ٹینس قومی سطح پر کھیل چکی ہیں اس کے علاوہ سوئمنگ بھی کرتی رہی ہیں اور باسکٹ بال بھی کھیلتی تھی۔
یاسمین راشد نے اپنی فیملی سے متعلق بتایا کہ میرے والد ائیر فورس میں تھے، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا بچپن کنٹونمنٹ میں دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بھی ڈاکٹر تھیں۔ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ ہماری فیملی میں سارے بھائی بہن برابر تھے تو ہمیں کسی چیز سے روکا نہیں گیا۔
یاسمین راشد نے اپنی والدہ سے متعلق بتایا کہ میری والدہ بہت نرم مزاج خاتون تھیں لیکن میرے اندر جتنی بھی عادتیں ہیں وہ میرے والد صاحب سے پیدا ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق یو پی (اتر پردیش) سے تھا۔
ڈاکٹر صاحبہ نے مزید بتایا کہ میرے دادا اور والد دونوں بہت ہی باہمت تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے دادی دادا کے پاس رہتی تھی کیوںکہ اس دوران میری والدہ تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ یاسمین راشد نے بتایا کہ ان کا تعلق نیلا گاؤں سے جو چکوال میں موجود ہے۔
یاسمین راشد نے بتایا کہ ان کی شادی کالج کے زمانے میں ہی ہوگئی تھی جب وہ ایف ایس سی میں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری پسند کی شادی ہوئی کیونکہ میرے میاں راشد بھی اس وقت ٹیبل ٹینس کھیلتے تھے تو اس دوران ہماری ملاقات بھی ہوا کرتی تھی۔ بعدازاں انہوں نے میرے گھر رشتہ بھیجا اور ہماری شادی ہوگئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب میری شادی ہوئی تو اس وقت میری عمر اٹھارہ برس تھی جبکہ راشد 24 برس کے تھے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib