لاہور میں لیڈی ڈاکٹر کا قتل، گرفتار ملزمان نے پولیس کو بیان دیدیا
(ڈیلی طالِب)
لاہور: ڈیفنس میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر خولہ کے قتل کیس میں گرفتار ایک ملزم ایاز نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کے وقت وہ موٹرسائیکل چلا رہا تھا اور گولی دوسرے ملزم بلال نے چلائی۔
پولیس کے مطابق دوسرے ملزم بلال نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ خاتون سے موبائل چھینا اور لائبریری کی طرف نکل گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا واقعہ منگل کے روز پیش آیا تھا اور پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کو مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib