ایک اور اچھی خبر! ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس نظام شروع
(ڈیلی طالِب)
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک اور اچھی خبر! ایف بی آر نے اپنا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کامیابی کے ساتھ شروع کر دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر کا اپنا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اضافی آمدنی کو بڑھانے اور معیشت کو ڈیجیٹل بنانے میں مدد دےگا۔
وزیراعظم نے لکھا کہ ٹریک اینڈٹریس سسٹم سےجعل سازی روکنے میں مدد ملےگی تمام اقدامات مؤثراورشفاف حکمرانی کی جانب ہیں۔
اس سے قبل ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایف بی آر کی جانب سے مالی سال 22-2021 کی پہلی سہ ماہی کےدوران 1,211 ارب کےطے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے 1,395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ پچھلے سال کی آمدن کےمقابلے میں38 فیصد زیادہ ہے۔
خیال رہے ایف بی آر نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں1395ارب کی ریکارڈوصولیاں کیں ، جو کہ اس عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف 1211ارب روپے سے 186ارب زائد ہے۔
سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولیاں38.3 فیصد زائد ریکارڈ کی گئیں ، پہلی سہ ماہی میں1211 ارب روپےکی ٹیکس وصولیوں کاہدف رکھا گیا تھا۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib