88

کورونا ویکسینیشن کیلئے نواز شریف کے نام کی ایک اور انٹری سامنے آگئی.

کورونا ویکسینیشن کیلئے نواز شریف کے نام کی ایک اور انٹری سامنے آگئی

(ڈیلی طالب)

کورونا ویکسینیشن کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام کی ایک اور انٹری سامنے آگئی۔

لاہور کے بعد نارووال کے ایک سینٹر میں بھی کورونا ویکسینیشن میں نوازشریف کا نام درج ہوا ہے۔

نارووال کے ویکسین سینٹر میں نواز شریف کے شناختی کارڈ کے نمبر کا اندراج کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کا کہنا ہے کہ ملزم ناصر رؤف اور ثاقب کو گرفتارکرلیا جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ ملزمان نے نواز شریف کے نام کی جعلی انٹری کی اور ڈیٹا اندراج میں سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ کی کاپی استعمال ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انکشاف ہوا تھا کہ نواز شریف کو سائنو ویک ویکسین 22 ستمبر کو شام چار بج کر چارمنٹ پر لگائی گئی، دوسری ڈوز کیلئے 20 اکتوبر کوبُلایا ہے۔

نوازشریف کی ویکسینیشن کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں کی گئی تھی۔

بعدازاں معاملہ سامنے آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اپنے ڈیٹا سے اس کا ریکارڈ ختم کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف طویل عرصے سے لندن میں ہیں لہٰذا یہ ممکن نہیں کہ انہیں پاکستان میں ویکسین لگائی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں