56

کراچی میں فائرنگ سے پاکستانی نژاد امریکی شہری ہلاک.

کراچی میں فائرنگ سے پاکستانی نژاد امریکی شہری ہلاک

(ڈیلی طالِب)

کراچی: قذافی ٹاؤن میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کےواقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہ کیا جا سکا۔

اتوارکی شب شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قذافی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پاکستانی نژاد امریکی شہری 65 سالہ سعید محمد ولد صالح محمد کو قتل کردیا تھا تاہم فوری طور پرواقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔

پولیس نے ابتدائی طور پر65 سالہ پاکستانی نژاد امریکی شہری سعید محمد کے قتل کی وجہ زمین کا تنازع قراردےدیا، پولیس کے مطابق مقتول نے طویل عرصہ امریکہ میں ملازمت کی اور پاکستان آکر زمینیں خریدیں۔

مقتول کے زمین پرتنازع سے متعلق کچھ مقدمات بھی سامنے آئے ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ امریکہ میں مقیم مقتول کے بھائی کی واپسی پر تدفین اورمقدمہ درج کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں