79

کیا ونڈوز 11 آپ کے کمپیوٹر پر چل سکے گی؟

کیا ونڈوز 11 آپ کے کمپیوٹر پر چل سکے گی؟

(ڈیلی طالب)

سلیکان ویلی: مائیکروسافٹ کارپوریشن کا جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ’’ونڈوز 11‘‘ صارفین کےلیے آج یعنی 5 اکتوبر 2021 سے جاری کیا جارہا ہے لیکن آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہر کمپیوٹر پر نہیں چل سکے گا۔

واضح رہے کہ ونڈوز 10 کے قانونی صارفین مفت میں اپنے کمپیوٹر کا آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرکے اسے ونڈوز 11 میں تبدیل کرسکیں گے۔

تاہم آئی ٹی ماہرین کے مطابق، جن کمپیوٹروں میں درج ذیل چار باتیں ہوں گی، ان پر ونڈوز 11 نہیں چل سکے گی:

جن کمپیوٹروں میں ہارڈ ڈسک (سی ڈرائیو) کی گنجائش 64 گیگا بائٹ سے کم ہو۔
ہر وہ کمپیوٹر جس میں ایک گیگا ہرٹز سے کم رفتار اور ڈیوئل کور سے کم تر ٹیکنالوجی والا پروسیسر نصب ہو جبکہ اس پروسیسر میں 64 بِٹ پروسیسنگ کی صلاحیت بھی نہ ہو۔

ونڈوز میں ’’سیکیور بُوٹ‘‘ (Secure Boot) کا فیچر ڈِس ایبل کردیا گیا ہو (اسے بایوس سیٹنگز میں جا کر اینیبل کیا جاسکتا ہے)۔

ونڈوز کے جدید سیکیورٹی فیچر ’’ٹرسٹڈ پلیٹ فارم ماڈیول‘‘ کا ورژن 2.0 (یعنی TPM 2.0) ڈس ایبل کیا گیا ہو (ایسے میں ونڈوز 11 انسٹال ہوتے دوران اسکرین پر میسج نمودار ہوگا اور انسٹالیشن رک جائے گی۔ اس فیچر کو بھی کمپیوٹر کی بایوس سیٹنگز میں جا کر اینیبل کیا جاسکتا ہے)۔

ان سب کے علاوہ کچھ اور شرائط بھی ہیں جو ونڈوز 11 کی کامیاب انسٹالیشن اور اسے سسٹم پر چلانے کےلیے ضروری ہیں، جیسے کہ:

4 گیگابائٹ ریم
ڈبلیو ڈی ڈی ایم 2.0 کے ساتھ ڈائریکٹ ایکس 12 یا اس سے جدید ورژن کے ساتھ گرافکس کارڈ کی کمپیٹی بلیٹی
720 پکسل ڈسپلے جس کی وتری (ڈائیگونل) لمبائی 9 اِنچ سے زیادہ ہو اور جو 8 بِٹ پر کلر چینل سپورٹ موجود ہو
اگر کوئی کمپیوٹر ان شرائط پر پورا نہیں اترتا تو ونڈوز 11 اس پر بھی انسٹال نہیں ہوسکے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں