یوسف رضا گیلانی کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام
(ڈیلی طالِب)
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
ڈیلی طالِب کے مطابق یوسف رضا گیلانی اٹلی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے بیٹی کے ہمراہ روانہ ہورہے تھے کہ انہیں امیگریشن کاؤنٹر پر تعینات فیڈرل انویسٹی گیشن (ایف آئی اے) کے اہلکاروں نے روک لیا۔
امیگریشن حکام نے یوسف رضا گیلانی کے علاوہ اُن کی صاحبزادی کو بھی بیرونِ ملک جانے سے روک دیا۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت جاری کی گئی جس کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے، جس کے تحت انہیں اٹلی روانگی سے روکا گیا۔
یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی اپنے والد کے پاسپور پر سفر کرنا چاہتی تھیں، اسی باعث انہیں بھی جانے سے روکا گیا۔ سفر کی اجازت نہ ملنے اور ایف آئی اے اہلکاروں کی وضاحت کے بعد یوسف رضا گیلانی بیٹی کے ہمراہ ایئرپورٹ سے گھر روانہ ہوگئے۔
وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ یوسف رضاگیلانی کانام عدالتی حکم پر2013میں اوگرا کیس میں ای سی ایل میں شامل ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib