44

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بارپھر فیاض چوہان کو ترجمان کے عہدے سے ہٹادیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بارپھر فیاض چوہان کو ترجمان کے عہدے سے ہٹادیا

(ڈیلی طالِب)

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک بارپھر فیاض چوہان کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیاض چوہان کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا کر حسان خاور کو حکومت پنجاب کا نیا ترجمان مقرر کردیا ہے۔

حسان خاور معاون خصوصی اطلاعات کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دیں گے اور فیاض چوہان وزیر جیل کی حیثیت سے بدستور اپنی ذمہ داری سرانجام دیتے رہیں گے۔

فیاض چوہان نے فیصلے سے اظہارِ لاعلمی کرتے ہوئےکہا ہےکہ وزیر اعلیٰ کا اختیار ہے جسے چاہیں اپنا ترجمان مقرر کریں۔

فیاض چوہان کا کہنا ہےکہ اللہ کی قسم مجھے عہدے سے ہٹانے کا علم نہیں، شاید میں اچھی ترجمانی نہیں کرسکا ،عمران خان میرے قائد ہیں، اگر پھر اطلاعات کی ذمہ داری دیں گے تو چوتھی بار بھی فریضہ سنبھال لوں گا۔

خیال رہے کہ فیاض چوہان کو دو بار وزیر اطلاعات اور تیسری بار ترجمان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے فیاض چوہان کی قسمت خراب ہے یا ان کے پاس کوئی تعویز نہیں ہے،فیاض چوہان کو ہیٹرک کرنے پر افسوس ہی کرسکتی ہوں ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ترجمانوں کا قصور نہیں ہے، بزدار کی پرفارمنس ہی مایوس کن ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں