63

فلورملزمالکان کا مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پنجاب بھر میں ہڑتال کا فیصلہ

فلورملزمالکان کا مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پنجاب بھر میں ہڑتال کا فیصلہ

(ڈیلی طالِب)

لاہور: فلوز ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو منگل سے صوبہ بھر میں ہٹرتال کی جائے گی۔

ڈیلی طالِب کے مطابق فلور مل مالکان نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے پیر تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، گندم کی اجرائی پالیسی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیرمین طاہر حنیف کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع سے 25 فیصد گندم کا کوٹہ اٹھانے کی شق کو ختم کیا جائے۔

طاہر حنیف کا کہنا تھا کہ فلور ملز سرکاری کوٹہ سے نہ گندم اٹھائے گی نہ کوئی ایگریمنٹ کرے گی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کے نرخوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو تمام اضلاع میں فلور ملز مالکان اپنی مینٹنگرز کریں گے، اور مل مالکان کی مشاورت کے بعد منگل سے صوبہ بھر میں ہڑتال کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں