58

سندھ میں خون عطیہ کرنے والے 5 فیصد سے زائد افراد مہلک امراض میں مبتلا نکلے

سندھ میں خون عطیہ کرنے والے 5 فیصد سے زائد افراد مہلک امراض میں مبتلا نکلے

(ڈیلی طالِب)

سندھ میں خون عطیہ کرنے والے 5 فیصد سے زائد افراد ایڈز، ہیپاٹائٹس بی، سی اور ملیریا جیسے امراض میں مبتلا نکلے۔

24 اضلاع سے اکٹھے کیے گئے اعداد و شمار نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ خون عطیہ کرنے والوں میں سے ساڑھے 1300 افراد یعنی مجموعی افراد کے اعشاریہ 29 فیصد ایچ آئی وی سے متاثر ہیں۔

سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے مطابق 8 ماہ کے دوران مختلف بلڈ بینکس میں 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد خون کے عطیات دیے گئے، ان میں سے 24 ہزار سے زیادہ افراد 5 بڑی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں