پنجاب میں ڈینگی پھیلنے کی وجوہات اور محکمہ صحت کی ناقص حکمت عملی سامنے آگئی
(ڈیلی طالِب)
لاہور : پنجاب میں ڈینگی پھیلنے کی وجوہات اور محکمہ صحت پنجاب کی ناقص حکمت عملی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈینگی قابو سے باہر ہو گیا ، اس سلسلے میں ڈینگی پھیلنے کی وجوہات اور محکمہ صحت پنجاب کی ناقص حکمت عملی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 2 سالوں سے ڈینگی پر تعینات تمام اسٹاف کورونا اور پولیو پر لگا دیا گیا، اس دوران ٹیمیں ڈینگی کو نظر انداز کر کے کورونا اور پولیو پر کام کرتی رہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ 2 سالوں سے ڈینگی مہم ہی نہیں چلائی گئی جبکہ محکمہ صحت نے دو سالوں سے ڈینگی دھواں دھار اسپرے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ 6 سالوں سے ایک ہی ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل سیٹ پر قابض ہیں، ڈی ایچ او پریوینٹو سروسز ڈاکٹر فیصل کی ناقص حکمت عملی کے باعث ڈینگی بے قابو ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ڈی ایچ اوز اور ڈی ڈی ایچ اوز 7 سالوں سے سیٹوں پر قابض ہیں۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib