ان 6 آسان ٹوٹکوں کی مدد سے اپنے دماغ کو بہتر کریں
(ڈیلی طالِب)
جسمانی کا صحت کا براہ راست تعلق دماغی صحت سے ہے یوں تو مجموعی صحت کے لئے متوازن غذا اور ورزش بہت ضروری ہے لیکن سماجی تعلقات اور مثبت سوچنا اور اس طرح دیگر عوامل بھی اپنا اثر رکھتے ہیں ۔ امریکی ماہر اعصابیات و نفسیات نے اپنے تجربے کی بنیاد پر انتہائی قیمتی مشورے دیئے ہیں جن پر عمل کر کے دماغ کو توانا اور پر سکون رکھا جاسکتا ہے ۔
کچھ نیا سیکھیں
اپنی خواہش مد نظر رکھتے ہو ئے کچھ بھی نیا سیکھناجتنا آسان موجودہ زمانے ہیں آج سے پہلے کبھی نہیں تھا ۔ آپ آن لائن کورس سے نیا بلکل مختلف کورس کیجئے،کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لیجئے ۔ مقصد یہ ہے کہ آپ اپنے دائرہ آرام سے باہر آئیں اور کچھ نیا ضرور سیکھئے ۔
ہر کام کا مثبت نتیجہ سو چیں
دن بھر کے تمام معمولات میں اپنے اور گھر کے تمام افراد کے لئے جب بھی سو چیں مثبت نتیجے کو سامنے رکھیں ۔ جیسے کوئی بھی کام کرنا ہو تو اس کے بارے میں بہترین تصور کریں یہ بہت اچھے طریقے سے مکمل ہو جائے گا ۔ اس نہ صرف دماغ مثبت سوچے گا بلکہ دماغی صحت بھی بہتر ہو گی اور کئی مسائل کے حل کے راستے نکلیں گے ۔
بے چینی اور مشکلات کو ترقی میں بدلیں
جب بھی کوئی مشکل یا پریشانی آتی ہے ہمارے دماغ میں لچک بڑھ جاتی ہے ۔ ہم ذرا سی کوشش کر کے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ اس موقع پر ہ میں اس بات کا جائزہ لینا چاہئے کہ ان سارے معاملات میں کس طرح پر سکون رہ سکتے ہیں ۔ بار بار سو چیں اور تمام خیالات کو مثبت انداز میں جمع کر کے بہترین فیصلے کی جانب بڑھیں ۔ یعنی بے چینی اور منفی خیالات کی سمت کو تبدیل کر کے مثبت کاموں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
میل جول بڑھائیں
کسی بھی مشکل ،پریشانی یا اداسی میں اپنے دوستوں ،گھر والوں اور چاہنے والوں سے رابطہ کریں ان کی تسلی اور ہمت بڑھانے والے الفاظ آپ کوفائدہ پہنچاتے ہیں اور ایک نیا حوصلہ پیدا ہوتا ہے اور آپ میں یہ احساس ہونے لگتا ہے کہ آپ اکیلے نہیں ہے یہ بات آپ کے اعتماد کو بڑھاتی ہے ۔ جب لوگ آپ کی بات سن رہیں ہو تو دل کی بات بیان کرنے کا حوصلہ بڑھتا ہے اس لئے کسی پریشانی اور ذہنی دباءو میں اپنے چاہنے والوں کی مدد ضرور لیں ۔
اپنے آپ کو مثبت پیغامات بھیجیں
امریکی ماہر نفسیات ہر روز اپنے آپ کو مثبت ٹویٹس کرتی ہیں ۔ یہ کا م وہ ایک عر صے سے کر رہی ہیں وہ خود کو مزاحیہ اور مثبت جملے بھیجتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ د ماغی طور صحت مند اور پر امید ہے اس عمل سے ان میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ضروری نہیں کہ آپ کو کوئی اور امید دلائیں یا مثبت پیغامات بھیجے یہ کام آپ خود بھی انجام دے سکتے ہیں اس طرح آپ دماغی طور پر توانا رہیں گے ۔
فطرت کے قریب رہیں
سبزہ نہ صرف آنکھوں کو راحت دےتاہے بلکہ دماغ کو بھی پر سکون رکھتا ہے او ر یہ بات کئی تحقیق سے وا ضح ہو چکی ہے کہ ڈپریشن میں آپ کسی باغ کا رخ کریں تو یہ آپ پر اچھے نتاءج مرتب کرتا ہے ۔ جذباتی صحت کے لئے درختوں میں جائیں ،پارک میں بیٹھیں وہاں کی خاموشی کو محسوس کریں ،گہرے اور لمبے سانس لیں ۔ اس سے جسم میں ایسی توانائی پیدا ہوگی جو آپ کو مسائل کے حل میں مدد فراہم کرے گی ۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib