93

کراچی کے تاجر کو ایک کروڑروپے بھتے کی پرچی موصول

کراچی کے تاجر کو ایک کروڑروپے بھتے کی پرچی موصول

(ڈیلی طالِب)

کراچی: شہرقائد میں بھتہ خورایک مرتبہ پھرسراٹھانے لگے،جوڑیٍابازارمیں چائے کی پتی کےتاجرکوایک کروڑروپے بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے۔

تاجرکوبھتے کی پرچی کے ساتھ نائن ایم ایم پستول کی 2 گولیاں بھی بھیجی گئی، واقعے کامقدمہ فیروزآباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔

شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم اورڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد بھتہ خوربھی ایک مرتبہ پھرسراٹھانے لگے ہیں۔ فیروزآباد تھانے کےعلاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 3 میں رہائش پذیرجوڑیا بازارمیں چائے کی پتی کےتاجرثقلین شاکرکو ایک کروڑروپے کی بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے۔

تاجرنے پولیس کوبیان دیاکہ 5 اکتوبرکو نامعلوم ملزمان گھرکے ڈرائیورکوایک لفافہ دے گئے جس میں 2گولیاں اورایک خط موجود تھا، جس میں نامعلوم بھتہ خوروں کی جانب سے ایک کروڑ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا گیا، خط میں بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین تنائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش ایس آئی یو کومنتقل کردی تا ہم فوری طورپرتفتیش میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں