45

جہیز واپس نہ کرنے پر سابق وفاقی وزیر قانون وصی ظفر کا بیٹا گرفتار

جہیز واپس نہ کرنے پر سابق وفاقی وزیر قانون وصی ظفر کا بیٹا گرفتار

(ڈیلی طالِب)

اسلام آباد: پولیس نے عدالتی حکم پر سابق وفاقی وزیر قانون وصی ظفر کے بیٹے وقار وصی کو گرفتار کرلیا۔

سینئر سول جج فیملی کورٹ قدرت اللہ نے وقار وصی کی گرفتاری کا حکم سناتے ہوئے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسے ایک سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ وقار وصی کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے پر ایک سال سے قبل ہی رہا کر دیا جائے۔

عدالت نے 20 مارچ 2018 کو وقار وصی کو سابقہ بیوی کو زیورات واپسی کا حکم دیا تھا، لیکن وقار وصی نے عدالتی فیصلے کو طویل عرصہ گزرنے کے باوجود اپنی مطلقہ بیوی کو جہیز کا سامان واپس نہیں کیا۔

جج قدرت اللہ نے فیصلے میں کہا کہ وقار وصی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد میں ناکام رہے اور جہیز کا سامان واپس نہ کرنے کا کوئی مناسب جواز بھی پیش نہ کر سکے۔

وصی ظفر کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے تھا اور پرویز مشرف کی کابینہ میں وفاقی وزیرِ قانون تھے۔ وہ رواں سال 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں نازیبا زبان استعمال کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں