ن لیگی رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث پی ڈی ایم کا اجلاس ملتوی
(ڈیلی طالِب)
اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کا اجلاس مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث ملتوی کردیا گیا۔
اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ختم ہوگیا ہے، اجلاس میں تمام قائدین نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور پرویز ملک کےلیے دعائے مغفرت کی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس 18 اکتوبر کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا اجلاس پرویز ملک کے انتقال کے باعث ملتوی کیا گیا۔
خیال رہےکہ پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک آج انتقال کرگئے۔
ذرائع مسلم لیگ ن کا بتانا ہےکہ پرویز ملک گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور آج بھی انہیں دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز ملک مسلم لیگ کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے بہت قریب تھے اور پارٹی میں ان کی تجاویز کو بھی بہت زیادہ اہمیت دی جاتی تھی۔
پرویز ملک این اے 133 لاہور سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی تھے جبکہ پرویز ملک کے بیٹے علی پرویز ملک اور ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib