سونے کی فی تولہ قیمت میں یک دم 2300 روپے کا اضافہ
(ڈیلی طالِب)
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 119000 روپے ہوگئی ہے۔
ڈیلی طالِب کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کے اضافے سے 1800 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2300 روپے اور 1972 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سونے کی قیمت میں اضافے سے کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت یک دم بڑھ کر 119000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 102023 روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1000 روپے کم ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.73 روپے بڑھ کر 1226 روپے ہوگئی۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib