افغانستان میں دہشت گرد عراق اور شام سے داخل ہورہے ہیں، روسی صدر
(ڈیلی طالِب)
ماسکو: روسی صدر ولادی میر پوٹن کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں موجود دہشت گرد افغانستان میں تیزی سے داخل ہورہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں روسی صدر ولادی میر پوٹن نے افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو ٹھراتے ہوئے کہا کہ عراق اور شام میں موجود دہشت گرد تیزی سے اب افغانستان کا رخ کررہے ہیں، ان دہشت گردوں کے پاس تخریب کاری کا وسیع تجربہ لہذا اب افغانستان میں صورت حال آسان نہیں، اس کے علاوہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ یہ دہشت گرد افغانستان کے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کارروائیاں شروع کریں۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib