68

نیوزی لینڈ اور پاکستان کا مقابلہ ’’بغض‘‘ سے لبریز ہوگا :این سمتھ

نیوزی لینڈ اور پاکستان کا مقابلہ ’’بغض‘‘ سے لبریز ہوگا :این سمتھ

(ڈیلی طالِب)

کیوی ٹیم انتظامیہ نے وہی کیا جو اسے بہتر لگا لیکن جس درد کا سامنا پاکستانی کھلاڑیوں نے کیا اسکے اثرات اس میچ میں واضح ہوںگے: سابق وکٹ کیپر

ابق کیوی وکٹ کیپر اور موجودہ کمنٹیٹر این سمتھ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کا میچ بغض سے لبریز ہوگا ۔ این سمتھ کا خیال ہے کہ وہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے چین ہیں کیونکہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیوی ٹیم کا گزشتہ ماہ اچانک وطن لوٹ جانا ماحول میں اضطراب کا باعث بنا تھا اور پاکستانی کھلاڑیوں کو کیویز کے اس اقدام سے قطعی خوشی نہیں ہوئی تھی۔

64 سالہ سابق وکٹ کیپر کے مطابق اگرچہ نیوزی لینڈ ٹیم انتظامیہ نے وہی کیا جو اسے بہتر لگا لیکن ان کے اس عمل سے جس درد کا سامنا پاکستانی کھلاڑیوں نے کیا اس کے اثرات اس میچ میں واضح ہوں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیویز کا میگا ایونٹ میں پہلا ہی معرکہ ہوگا لہٰذا وہ اسے دیکھنے کیلئے بے چین ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 26 اکتوبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں