بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، وزیراعظم کے پرانے بیان کی ویڈیو وائرل
(ڈیلی طالِب)
وزیراعظم عمران خان کا ماضی میں دیا گیا مہنگائی سے متعلق ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے ماضی میں کہا تھا کہ جب بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھ جائیں کہ آپ کا وزیراعظم چور ہے۔
تاہم اب ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد اس بیان کو شیئر کرتے ہوئے اپنے تبصرے پیش کررہی ہے۔
ن لیگ کے دورِ حکومت کا ایک اور ویڈیو کلپ بھی وائرل ہورہا ہے جب عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر کہا تھا کہ جب عوام پر ٹیکس لگاتے ہیں تو غربت بڑھ جاتی ہے، عوام پر جتنا ٹیکس لگتا ہے قوم اتنی ہی غریب ہوتی ہے۔
عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عوام پر جتنا ٹیکس لگتا ہے، اتنی ہی اس کی قوتِ خرید کم ہو جاتی ہے لیکن صرف ایک طبقہ امیر ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 49 پیسے بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 137 روپے 79 پیسے کا ہوگیا۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib