پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیوں ہوا؟ وزارت خزانہ کا بیان سامنے آگیا
(ڈیلی طالِب)
ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حکومت عوام سے صرف دو روپے پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے۔
ترجمان کےمطابق گزشتہ 15 دن میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 10سے15 فیصدبڑھی جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسےکااضافہ سوا 8 فیصدکےقریب ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ روپےکی قدر میں بھی مسلسل گراوٹ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھ رہی ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib