63

انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، 3 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، 3 افراد ہلاک

(ڈیلی طالِب)

جکارتا: انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 4.8 شدت کے زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونيشیا کے جزيرے بالی میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز بنجار واناساری کے مقام پر زمین میں دس کلوميٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں کئی گھر مٹی کے تودے میں دب گئے۔ جب کہ سڑکوں پر دراڑیں پڑنے سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے مٹی کے تودے کے ملبے سے 3 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 7 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دس کے قریب افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

بحرالکاہل کے علاقے میں واقع انڈونیشیا میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہيں۔ رواں برس کے آغاز میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں میں 105 افراد ہلاک اور 6 ہزار 500 زخمی جب کہ 92 ہزار افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں