43

دوست کے انکار پر لڑکی نے رکشا ڈرائیورکی نکاح کی پیشکش قبول کرلی

دوست کے انکار پر لڑکی نے رکشا ڈرائیورکی نکاح کی پیشکش قبول کرلی

(ڈیلی طالِب)

بہاولپور میں 4 ماہ سے لاپتہ نوجوان لڑکی کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔

بہاولپور میں 4 ماہ قبل لاپتہ ہونے والی نوجوان لڑکی کو پولیس نے بازیاب کروالیا ہے۔

لڑکی نےکہا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا، وہ اپنی مرضی سے گئی تھی، دوست نے نکاح سے انکار کر دیا تو ایک رکشا ڈرائیور نے نکاح کی پیش کش کی جو اس نے قبول کرلی ، اب وہ اسی کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔

لڑکی نے عدالت میں بھی بیان ریکارڈ کرایا ہےکہ اس نے مرضی سے شادی کی ہے اور وہ والدین کےگھر نہیں رہنا چاہتی ۔

لڑکی کے والد نے بھی بیان دیا کہ اسے شادی پر اعتراض نہیں ، جس کے بعد عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانےکی اجازت دے دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں