61

انسٹاگرام پر متنازع کمنٹ کرنے پر بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ گرفتار

انسٹاگرام پر متنازع کمنٹ کرنے پر بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ گرفتار

(ڈیلی طالِب)

ہریانہ: سابق بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کو سوشل میڈیا پر ذات پات اور نسلی تعصب پر مبنی کمنٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد عبوری ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے رہائشی رجت کلسن نے مقامی تھانے میں سابق کرکٹر یوراج سنگھ کے خلاف متنازع کمنٹ کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی تھی جس پر عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے حکم پر یوراج سنگھ کو عبوری ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے تاہم سابق بلے باز کا موبائل ضبط کرلیا گیا ہے اور انھیں پوچھ گچھ کے لیے تھانے آنے اور تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یوراج سنگھ نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام لائیو میں ایک کھلاڑی سے متعلق ذات پات اور نسلی امتیاز پر مبنی کمنٹ کیا تھا جو متعلقہ کمیونٹی کی دل آزاری کا سبب بنا۔

یوراج سنگھ نے وکیل کے توسط سے چندی گڑھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے اور اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دوستوں کے ساتھ نجی محفل میں کی گئی گفتگو کو غلط تشریح کے ساتھ سوشل میڈیا پر پیش کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں