78

کسان نے ایک ٹن سے زیادہ وزنی کدو اُگا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

کسان نے ایک ٹن سے زیادہ وزنی کدو اُگا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

(ٰڈیلی طالِب)

اوہایو: ایک امریکی کسان نے اپنے کھیت میں 2,164 پونڈ (1.082 ٹن) وزنی سبز کدو اُگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

اوہایو کے ٹوڈ اسکنر اور ان کی بیوی پچھلے 30 سال سے بڑی جسامت کے کدّو اُگانے کے تجربات کررہے ہیں۔ اس سال انہوں نے ایک بہت بڑا کدّو اگانے میں کامیابی حاصل کرلی جسے لے کر وہ اوک لینڈ میں ہونے والے سالانہ مقابلے میں شریک ہوگئے۔

تب تک انہوں نے اس کدّو کا وزن نہیں کیا تھا لیکن انہیں یقین تھا کہ یہ اس مقابلے میں سب سے بڑا کدّو قرار دیا جائے گا۔ جب اس کدّو کا وزن کیا گیا تو خود ٹوڈ اسکنر اور ان کی بیوی حیران رہ گئے کیونکہ اس کا وزن 2,164 پونڈ تھا، جو ان کے اپنے اندازوں سے بھی زیادہ تھا۔

مقابلے میں نہ صرف اس کدّو کو انعام دیا گیا بلکہ اس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے وزنی کدّو کے طور پر بھی درج کرلیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں