40

جشن عید میلاد النبی ﷺ آج انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جائےگا

جشن عید میلاد النبی ﷺ آج انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جائےگا

(ڈیلی طالِب)

اسلام آباد: ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت اور مذہبی جوش وجذبے سے منایا جائے گا، بارہ ربیع الاول کی مرکزی تقریب آج کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق محسن انسانیت محبوب خدا آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰﷺکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن میلاد النبیﷺآج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔

سرکار دو جہاں محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت با سعادت نے دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں بدل دیا۔آپ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹ

جشن ولادت ﷺ کے عظیم الشان موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم اپنےنبی ﷺکایوم ولادت پورےملک میں منائیں گے، عیدمیلادالنبیﷺبھرپورطریقےسےمنائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ کل صبح صدرعارف علوی ایک تقریب کی میزبانی کریں گے، دوپہرمیں کنونشن سینٹرمیں یہ مبارک دن مناؤں گا۔

ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے۔

جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیاہے جبکہ گھروں، مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید میلادالنبیﷺ پرپاک فوج کی جانب سے 31 توپوں کی سلامی دی جائے گی اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی، عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوسوں اور محفلوں کی حفاظت کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

بارہ ربیع الاول کی مرکزی تقریب آج کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی، اس سلسلے میں وزیر مذہبی امورنورالحق قادری اورسینیٹر فیصل جاوید نے آج کنونشن سینٹرکا دورہ کیا اور انتظامات کاجائزہ لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں