لاپتا افراد کے اہلخانہ کی عدالت میں چیخ و پکار، عدالت پولیس پر شدید برہم
(ڈیلی طاِلب)
کراچی: لاپتا افراد کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سےمتعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
دوران سماعت لاپتا افراد کے اہل خانہ کی جانب سے کمرہ عدالت میں چیخ و پکار کی گئی۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیے کہ لاپتا افراد کے اہلخانہ دھکے کھا کھا کر تھک چکے ہیں، گمشدہ شہری ملک چھوڑگئے ہیں یا کسی حراستی مرکز میں قید ہیں؟ بوڑھی خواتین کی بھی کسی کو فکر نہیں ہے؟
عدالت کا کہنا تھا کہ پولیس کی کارکردگی دیکھ کر ہمیں بھی افسوس ہوتا ہے۔
عدالت نے پولیس اوردیگراداروں سے پیش رفت رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib