62

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک منفرد ناموں والے کھلاڑیوں کو آپ جانتے ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک منفرد ناموں والے کھلاڑیوں کو آپ جانتے ہیں؟

(ڈیلی طالِب)

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کاساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے ، ایونٹ میں بھرپور مقابلوں کے ساتھ کھلاڑیوں سے متعلق بہت سی دلچسپ چیزیں بھی سامنے آرہی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اس میلے میں 5 کرکٹرز ایسے ہیں جن کے نام کافی منفرد ہیں جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سنے ہوں گے۔

ہیری ہیری (Hiri Hiri )( پاپوا نیو گنی)

پاپوا نیو گنی کے 26 سالہ آل راؤنڈر ہیری ہیری نے اب تک اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

ہیری ہیری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے ایسے کھلاڑی ہیں جن کا پہلا (first) اور آخری( last) نام ایک ہی ہے۔

پیکی یا فرانس(Pikki Ya France) ( نمیبیا)

منفرد نام والے پیکی یا فرانس31 سالہ نمیبیا کے مڈل آرڈر بیٹسمین ہیں اور انہوں نے اب تک 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نمیبیا کی نمائندگی کی ہے۔

سیسی باؤ(Sese Bau ) ( پاپوا نیو گنی)

پاپوا نیو گنی کے مڈل آرڈر بیٹسمین سیسی باؤ نے اپنا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلا جس میں انہوں نے 13 گیندوں پر 13 رنز بنائے ۔

29 سالہ سیسی باؤ نے اب تک پاپوا نیو گنی کی نمائندگی کرتے ہوئے 28 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

باس دے لیدے(Bas de Leede)( نیدر لینڈز)

21 سالہ نوجوان باس دے لیدے نیدر لینڈز کی جانب سے 7 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔

باس دے لیدے دائیں ہاتھ کے بیٹمسمین ہیں اور وہ بولنگ بھی کروالیتے ہیں۔

جان نکول لوفتی ایٹن(Jan Nicol Loftie-Eaton)(نمیبیا)

20 سالہ جان نکول لوفتی ایٹن جن کا نام بھی کافی منفرد ہے، وہ 15 مارچ 2001 میں پیدا ہوئے اور وہ اب تک اپنے ملک کی جانب سے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں