57

حکومت نے چیئرمین سینیٹ سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی

حکومت نے چیئرمین سینیٹ سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی

(ڈیلی طالِب)

وفاقی حکومت نے ایوان بالا (سینیٹ) کے چیئرمین صادق سنجرانی سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق حکومتی فیصلے کے تحت چیئرمین سینیٹ نے اضافی سکیورٹی واپس کی جبکہ اضافی سکیورٹی واپس کرنے سے اخراجات میں کمی آئےگی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار چیئرمین سینیٹ کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی سے بھی اضافی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی حفاظت پر اسلام آباد پولیس کے 4 اہلکار تعینات تھے تاہم اب ان کی سکیورٹی پردو اہلکار مامور ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں