35

فرانس کا کم آمدنی والے شہریوں کو 100 یورو مہنگائی الاؤنس دینے کا اعلان

فرانس کا کم آمدنی والے شہریوں کو 100 یورو مہنگائی الاؤنس دینے کا اعلان

(ڈیلی طالِب)

فرانس کی حکومت نے کم آمدنی والے شہریوں کو 100 یورو (20 ہزار پاکستانی روپے) مہنگائی الاؤنس الاؤنس دینے کا اعلان کردیا۔

فرانس کے وزیراعظم جین کاسٹیکس نے اعلان کیا کہ حکومت 2ہزاریورو سے کم ماہانہ آمدنی والوں کو 100یورو مہنگائی الاؤنس دے گی۔

رپورٹس کے مطابق حکومتی اعلان کے بعد تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ شہری مہنگائی الاؤنس کے اہل ہوں گے اور یہ رقم خود بخود اہل افراد تک پہنچ جائے گی۔

فرانسیسی وزیراعظم کے مطابق مہنگائی الاؤنس کی مد میں 3.8 ارب یوروز خرچ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی الاؤنس کی پہلی ادائیگی دسمبر کے آخر میں کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق حکومت یہ امداد ایندھن اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے سبب دے رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں