ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت ہر ٹیم فیورٹ ہے، جیسن روئے
(ڈیلی طالِب)
دبئی: انگلش کرکٹر جیسن روئے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کسی ایک ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا۔
میڈیا سے ووچوئل گفتگو کے دوران جارح مزاج جیسن کا موقف تھا کہ یہ بہت مشکل ہے کیونکہ اس میگا ایونٹ میں حصہ لینے والا ہر کھلاڑی بہت باصلاحیت ہے۔ ٹیم پاکستان کی ہو، ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقا ، انگلینڈ یا پھر کوئی اور ملک ، سب کے پاس ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی موجود ہے اس لئے فیصلہ کرنا دشوار ہے کس ٹیم کو فیوریٹ قرار دیا جائے۔
جیسن روئے کا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ ٹیم میں بھی زبردست پرفارمر ہیں اور سب یہ ہی چاہتے ہیں کہ اس بار ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بھی انگلینڈ ہو، پچاس اوورز کرکٹ کی نسبت ٹی ٹوئنٹی میں کم وقت میں کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا پڑتاہے، اس میں بہت جلد فیصلے کرنا ہوتے ہیں اور خاص کر اوپننگ پوزیشن پر کھیلنے والوں کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کریں۔
جیسن روئے کا موقف تھا کہ ٹی ٹین فارمیٹ اس سے زیادہ مشکل ہے، پہلی بال سے ہی آپ کو ہٹنگ کرنا ہوتی ہے، اگر اولمپکس میں ٹی ٹین فارمیٹ کو شامل کیا جاتا ہے تو اس سے کرکٹ کی مقبولیت میں ممبر ممالک کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib