70

پاک بھارت ٹاکرا: سرفراز کی ٹیم میں عدم شمولیت پر بابراعظم نے کیا کہا؟

پاک بھارت ٹاکرا: سرفراز کی ٹیم میں عدم شمولیت پر بابراعظم نے کیا کہا؟

(ڈیلی طالِب)

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہےکہ بھارت کے خلاف میچ میں بہترین پلیئنگ الیون بنانے کی کوشش کی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریلیکس رہنا ہے، دباؤ نہیں لینا، خود پر اعتماد ہے سو فیصد کھیل پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دو میچز بہت اہم ہیں لیکن ہمیں اعتماد ہے کہ ہم اچھا کھیلیں گے، پاک بھارت ہمیشہ ایک بڑا میچ ہوتا ہے اعصاب پر قابو پانا ہوتا ہے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہرٹیم کی اپنی قوت ہوتی ہے اور ہماری بولنگ ہمیشہ اچھی رہی ہے، ہمارے بولرزاچھے اور تجربہ کار ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ سرفراز احمد سینئرکھلاڑی ہیں اچھا کھیلتے ہیں جب کہ شعیب ملک بھی ٹیم میں ہیں وہ بھی اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں، بہترین پلیئنگ الیون بنانے کی کوشش کی ہے لہٰذا ضرورت پڑنے پر سرفراز احمد کو بھی موقع ملے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ رمیز راجہ نے سو فیصد کھیلنے اورکھیل پر فوکس کرنےکا کہا ہے، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں