وزیرداخلہ کی زیرصدارت اہم اجلاس میں کالعدم ٹی ایل پی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع
(ڈیلی طالِب)
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ڈیلی طالِب کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس جاری ہے، پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی آفس میں جاری اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزراء بھی شریک ہیں، اجلاس میں نور الحق قادری ،علی امین گنڈہ پور، صوبائی وزیر قانون راجا بشارت ،آئی جی پنجاب اور دیگر بھی موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کو کالعدم تنظیم ٹی ایل پی مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی ہے، اور اجلاس میں کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہوچکے ہیں، اور انہوں نے وزیرداخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور صوبائی وزیرقانون راجا بشارت پر مشتمل حکومتی ٹیم کو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے مذکرات کرکے معاملات کو حل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib