74

پاکستان کی فتح پر نئی دلی میں آتشبازی، سہواگ اور گھمبیر سیخ پا

پاکستان کی فتح پر نئی دلی میں آتشبازی، سہواگ اور گھمبیر سیخ پا

(ڈیلی طالِب)

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے سیماپوری میں آتشبازی کی گئی اور پٹاخے پھوڑے گئے۔

گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی اور 10 وکٹوں سے ہرا کر کئی ریکارڈز بھی بنائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی فتح پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت متعدد شہروں میں آتشبازی کی گئی اور پٹاخے پھوڑے گئے۔

نئی دہلی میں پاکستان کی جیت پر آتشبازی کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو نے بھارت کے سابق کرکٹرز کو سیخ پا کردیا ہے۔

بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دیوالی پر پٹاخوں پر پابندی ہے لیکن حال ہی میں پاکستان کی فتح پر ملک کے کچھ حصوں میں پٹاخے پھوڑے گئے۔

انہوں نے غصے میں مزید کہا کہ چلیں یہ لوگ تو کرکٹ کا جشن منارہے ہوں گے تو دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے کا کیا نقصان ہے؟ یہ سب ڈھونگ کیوں؟ سارا گیان دیوالی پر ہی یاد آتا ہے۔

اس کے علاوہ سابق کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی گوتم گمبھیر نے بھی ٹوئٹ کیا اور پاکستان کی جیت پر آتشبازی پر برہمی کا اظہار کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں