ڈالرکی قیمت میں اضافہ قومی سلامتی کیلئے خطرناک ہے، شہباز شریف
(ڈیلی طالِب)
قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافہ قومی معیشت کے لیے تباہ کن اور قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قیمت میں اضافے سے عوام کنگال ہو رہے ہیں، تاریخ گواہ ہے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک میں ہمیشہ مہنگائی بڑھی ہے، حکومت کو عوام کی حالت زار کا احساس نہیں ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافہ قومی معیشت کے لیے تباہ کن اور قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہے، پارلیمنٹ کو بتایا جائے آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم نہیں ہوا تو پھر کیا طے پایا؟
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والی شرائط پارلیمنٹ سے چھپانےکا مطلب دال میں کچھ کالا ہے، مہنگائی کی طرح ڈالر میں مسلسل اضافے پر حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، ڈالر کی قیمت اور مہنگائی میں اضافہ آئی ایم ایف سے درپردہ سمجھوتے کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے کا نتیجہ قوم مہنگائی اور بے روزگاری کی صورت میں بھگت رہی ہے ، ڈالرکی مسلسل پرواز معاشی محاذ پر حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے، معاشی تباہی اور مہنگائی پاکستان کی قومی سلامتی کے تقاضوں کے لیے نیک فال نہیں ہے۔
خیال رہے کہ ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ نہ تھم سکا اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزیدگرگیا ہے ۔
نٹربینک میں ڈالرکی قدر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 174 روپے 43 پیسے پر پہنچ گئی، آج انٹربینک میں ڈالر 43 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں ایک روپیہ 20 پیسے اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 175 روپے 50 پیسے ہے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib