98

پہلےکہا تھا پاکستان کیساتھ میچ نہیں کھیلنا چاہیے، اسد الدین اویسی

پہلےکہا تھا پاکستان کیساتھ میچ نہیں کھیلنا چاہیے، اسد الدین اویسی

(ڈیلی طالِب)

آل انڈیا اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کے مطابق انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلنا چاہیے۔

اسدالدین اویسی نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے واضح طور پرکہا تھا کہ پاکستان سے میچ نہ کھیلا جائے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتی فوجی کشمیر میں مررہے ہیں اور ان کے قتل کی وجہ پڑوسی ملک سے آنے والے دہشت گرد ہیں۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان کرکٹر محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم پر اسدالدین اویسی کا کہنا تھا کہ یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، فرقہ پرستی اور بنیاد پرستی میں کتنا اضافہ ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 11 کھلاڑی ہوتے ہیں لیکن ان میں صرف ایک مسلمان کھلاڑی کو نشانہ بنانا تشویش ناک اور افسوس کی بات ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سے ہارنے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے مسلمان کرکٹر محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم شروع کردی۔

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت کی شکست کا سارا ملبہ فاسٹ بولر محمد شامی پر ڈالا جارہا ہے اور پاک بھارت میچ کے اختتام پر محمد شامی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گالیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

محمد شامی کو انتہا پسندوں کی جانب سے برے القابات کہے گئے، کسی نے انہیں پاکستانی جاسوس کہا تو کسی نے پاکستان کے ساتھ مفت کھیلنے کا مشورہ دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں