لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی ISI تعینات، وزیراعظم آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
(ڈیلی طالِب)
وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021 سے ہوگا اور موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک فرائض انجام دیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدگی میں ملاقات کی تھی۔
بعد میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں شامل ہوگئے۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib