بیٹے کو کہا تھا کہ بھارت کیخلاف ایسا کھیلے کہ دنیا داد دے: والد شاہین آفریدی
(ڈیلی طالِب)
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان بھی دنیا بھر کی طرح بیٹے کی بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس پر خاصے خوش ہیں۔
ڈیلی طالِب کو دیے گئے انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی کے والد نے کہا کہ قوم اور ملک کی دعاؤں سے 29 سال بعد ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف فتح ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بیٹے کو بھارت کے خلاف ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی تھی اور بھارت کے خلاف میچ سے 5 گھنٹے قبل بیٹے کو فون کرکے کہا تھا کہ کھیل میں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے لیکن بھارت کے خلاف ایسا کھیلنا ہے کہ دنیا داد دے اور شاہین نے وہ کردکھایا۔
شاہین کے والد نے اپنے انٹرویو میں بالخصوص قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ شاہین کو ان کے بڑے بھائی ریاض آفریدی ٹپس دیتے ہیں ۔
ایاز خان نے شاہین کے نام پیغام میں کہا کہ میری نصیحت ہے شاہین بہتر اخلاقی رویہ اپنائیں اور جذبات پر قابو پائیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جس میں شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
- About the Author
- Latest Posts
Ghufran Karamat is a Senior Columunts who work With Daily talib